الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2003
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مُسَرِّحٍ الْحَرَّانِيُّ ، قَالَ: نَا عَمِّي الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مُسَرِّحٍ قَالَ: نَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ: نَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَدِمَ جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ، فَقَبَّلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مَا بَيْنَ عَيْنَيْهِ، وَقَالَ: مَا أَدْرِي أَنَا بِقُدُومِ جَعْفَرٍ أُسَرُّ، أَوْ بِفَتْحِ خَيْبَرَ. لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا مَخْلَدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ I ".
سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سرزمینِ حبشہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان (پیشانی پر) بوسہ دیا اور فرمایا: ”میں نہیں جانتا کہ مجھے جعفر کی آمد پر زیادہ خوشی ہوئی ہے یا فتحِ خیبر پر۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر رحمہ اللہ سے صرف مخلد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے روایت کرنے میں ولید بن عبدالملک رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2003]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر رحمہ اللہ سے صرف مخلد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے روایت کرنے میں ولید بن عبدالملک رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2003]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 1470، 244، والطبراني فى «الصغير» برقم: 30»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2003 in Urdu