الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2011
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَزَّارُ الْأَصْبَهَانِيُّ ، قَالَ: نَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ: نَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ أَقْوَامًا سَأَلُوا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالُوا: إِنَّا نَغْرُبُ عَنِ الْمَاءِ الثَّلَاثَةَ الْأَشْهُرَ، وَالْخَمْسَةَ، فَلَا نَجِدُ الْمَاءَ، وَفِينَا الْحَائِضُ وَالْجُنُبُ وَالنُّفَسَاءُ؟ قَالَ: عَلَيْكُمْ بِالْأَرْضِ. لَا نَعْلَمُ لِسُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ غَيْرَ هَذَا، وَلَمْ يَرْوِهِ إِلَّا وَكِيعٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ . وَقَدْ رُوِيَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ I "، وَرَوَاهُ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ سَعِيدٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے ہوئے عرض کیا: ”ہم تین تین اور پانچ پانچ ماہ تک پانی سے دور (سفر یا دیہات میں) رہتے ہیں اور ہمیں پانی میسر نہیں آتا، جبکہ ہمارے درمیان جنبی، حائضہ اور نفاس والی عورتیں بھی ہوتی ہیں (تو وہ کیا کریں)؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم مٹی کو لازم پکڑو (یعنی تیمم کر لیا کرو)۔“
ہم سلیمان الاحول رحمہ اللہ کی سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے مروی اس کے علاوہ کوئی اور روایت نہیں جانتے، اور اسے ابراہیم بن یزید رحمہ اللہ سے صرف وکیع رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ نیز یہ روایت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے ایک اور سند سے بھی مروی ہے، اور اسے مثنی بن صباح رحمہ اللہ نے عمرو بن شعیب رحمہ اللہ سے، انہوں نے سعید رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2011]

تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1055، 1056، 1057، 1509، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7862، 8746، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5870، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 156، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 911، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6336»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2011 in Urdu