الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2205
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْمِصْرِيُّ الْأَيْلِيُّ ، قَالَ: نَا أَبُو عَاصِمٍ قَالَ: نَا الْمُفَضَّلُ بْنُ لَاحِقٍ قَالَ: نَا ابْنُ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: عَائِدُ الْمَرِيضِ يَخُوضُ فِي الرَّحْمَةِ، فَإِذَا جَلَسَ عِنْدَهُ اغْتَمَسَ فِيهَا. لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْمُفَضَّلِ إِلَّا أَبُو عَاصِمٍ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیمار کی عیادت کرنے والا رحمت میں داخل ہو کر چلتا ہے، پھر جب اس کے پاس بیٹھ جاتا ہے تو رحمت میں پوری طرح ڈوب جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے مفضل سے ابو عاصم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2205]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے مفضل سے ابو عاصم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2205]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 139»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2205 in Urdu