الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2223
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الصَّفَّارُ الرَّمْلِيُّ ، قَالَ: نَا هَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَاءِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: نَا شِبْلُ بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : مَا نَدِمْتُ عَلَى شَيْءٍ مَا نَدِمْتُ عَلَى أَنِّي لَمْ أَسْأَلْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَنِ الرِّيحِ. فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : بَلَى قَدْ سَأَلْتُهُ عَنْهَا، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، الرِّيحُ مِمَّ هِيَ؟ قَالَ: I " مِنْ رَوْحِ اللهِ يَبْعَثُهَا بِالرَّحْمَةِ، وَيَبْعَثُهَا بِالْعَذَابِ. لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شِبْلٍ إِلَّا زَيْدُ بْنُ أَبِي الزَّرْقَاءِ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے کسی چیز پر اتنی ندامت نہیں ہوئی جتنی اس بات پر ہوئی کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا کے بارے میں نہیں پوچھا۔“ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”کیوں نہیں! میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق پوچھا تھا، میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہوا کس چیز سے ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اللہ کی رحمت کے سانس (اس کی مہربانی کی نسیم) میں سے ہے، اللہ تعالیٰ اسے رحمت کے ساتھ بھی بھیجتا ہے اور عذاب کے ساتھ بھی بھیجتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شبل سے زید بن ابی الزرقاء کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2223]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شبل سے زید بن ابی الزرقاء کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2223]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1007، 5732، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7864، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 10699، 10700، 10701، 10702، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5097، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3727، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6557، 6558، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7531، 7746، 9422، 9760، 10865، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6142، والبزار فى «مسنده» برقم: 7812، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20004، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26836، 29828، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 919، 923، 920، 921، 922، 924، والطبراني فى «الصغير» برقم: 26»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 2223 in Urdu