الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6376
وَبِهِ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ عَمْرَةَ حَدَّثَتْهُ أَنَّهَا كَانَتْ عِنْدَ عَائِشَةَ ، فَقِيلَ لَهَا: إِنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يُخْبِرُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُسَافِرُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ إِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ I " قَالَتْ عَمْرَةُ : فَالْتَفَتَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ فَقَالَتْ: I " مَا كُلُّكُنَّ لَهَا مَحْرَمٌ.
امام ابن شہاب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عمرہ رحمہا اللہ نے انہیں بتایا کہ وہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں موجود تھیں کہ ان سے عرض کیا گیا: ”سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے خبر دیتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی عورت کے لیے یہ حلال نہیں کہ وہ تین دن کی مسافت کا سفر کرے مگر اس حال میں کہ اس کے ساتھ کوئی محرم ہو۔““
عمرہ رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں کہ (یہ سن کر) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہماری طرف متوجہ ہوئیں اور فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک کے پاس تو محرم میسر نہیں ہوتا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6376]
عمرہ رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں کہ (یہ سن کر) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہماری طرف متوجہ ہوئیں اور فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک کے پاس تو محرم میسر نہیں ہوتا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6376]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1340، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2519، 2520، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2718، 2719، 2733، 2734، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1726، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1169، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2720، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2898، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5489، 10246، 10250، 13694، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11692، 11805، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2349، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1197، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15402، 15408، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3510، 3509، 3513»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6376 in Urdu