🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6408
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ مَوْلَى ابْنِ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَهُ عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: جَاءَتْنِي مِسْكِينَةٌ تَحْمِلُ ابْنَيْنِ لَهَا، فَأَطْعَمْتُهَا ثَلَاثَ تَمَرَاتٍ، فَأَعْطَتِ ابْنَيْهَا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا تَمْرَةً فَأَكَلَاهَا، فَاسْتَطْعَمَهَا ابْنَاهَا، فَشَقَّتِ التَّمْرَةَ الَّتِي كَانَتْ تُرِيدُ أَنْ تَأْكُلَهَا بَيْنَهُمَا، قَالَتْ: فَأَعْجَبَنِي شَأْنُهَا، فَذَكَرْتُ الَّذِي صَنَعَتْ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ اللهَ قَدْ أَوْجَبَ لَهَا الْجَنَّةَ وَأَعْتَقَهَا مِنَ النَّارِ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ إِلَّا زِيَادُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ بَكْرُ بْنُ مُضَرَ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میرے پاس ایک مسکین عورت آئی جس نے اپنے دو بیٹوں کو اٹھایا ہوا تھا، میں نے اسے تین کھجوریں دیں، تو اس نے اپنے دونوں بیٹوں میں سے ہر ایک کو ایک ایک کھجور دے دی جسے انہوں نے کھا لیا، پھر اس کے بیٹوں نے اس سے کھانا طلب کیا، تو اس نے وہ کھجور بھی ان دونوں کے درمیان تقسیم کر دی جسے وہ خود کھانا چاہتی تھی۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”مجھے اس کا یہ طرزِ عمل بہت پسند آیا، چنانچہ میں نے اس کے اس فعل کا تذکرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً اللہ نے اس کے لیے جنت واجب کر دی ہے اور اسے آگ سے آزاد کر دیا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عراک بن مالک رحمہ اللہ سے صرف زیاد بن ابی زیاد رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور اسے نقل کرنے میں بکر بن مضر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6408]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1418، 5995، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2629، 2630، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 448، 2939، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1913، 1915، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3668، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15836، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24689، 25211، 25250، 25969، 26700، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1550، (3/61) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1473، 1530، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19693، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4093، 5433، 7000، 9206»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6408 in Urdu