🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6547
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُزَيْقٍ ، نَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ ، ثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ، قَالَ: كُنْتُ أُصَلِّي فِي لَيْلَةٍ قَمِرَةٍ، وَقَدْ أَوْثَقْتُ فَرَسِي، فَجَالَتْ جَوْلَةً، فَفَزِعْتُ، فَدَخَلْتُ الْبَيْتَ، فَلَمَّا أَصْبَحْتُ ذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: تِلْكَ الْمَلَائِكَةُ جَاءَتْ تَسْمَعُ قِرَاءَتَكَ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ بِسُورَةِ الْبَقَرَةِ وَكَانَ أُسَيْدٌ حَسَنَ الصَّوْتِ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ هَارُونُ الْأَيْلِيُّ I ".
سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں ایک چاندنی رات میں نماز پڑھ رہا تھا اور میں نے اپنا گھوڑا (قریب ہی) باندھ رکھا تھا، اچانک وہ بدکنے اور چکر کاٹنے لگا، جس سے میں ڈر گیا اور گھر کے اندر چلا گیا۔ جب صبح ہوئی تو میں نے اس کا ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ فرشتے تھے جو رات کے آخری پہر میں تمہاری سورہ بقرہ کی تلاوت سننے کے لیے آئے تھے۔“ اور سیدنا اسید رضی اللہ عنہ نہایت خوش الحان تھے۔“
عبید اللہ بن عمر رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف انس بن عیاض رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے اس کی روایت میں ہارون الایلی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6547]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 779، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1463، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2041، 2042، 2040، 5295، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7962، 8020، 8187، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3549، 3546، 3547، 3548 / 2، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4182، 4183، والطبراني فى «الكبير» برقم: 562، 561، 564، 563، 567، 565، 566، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 180، 8117»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6547 in Urdu