🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6565
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ جَعْفَرٍ الْوَكِيعِيُّ الْمِصْرِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ الْأَحْمَرُ ، نَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقَبْرَيْنِ يُعَذَّبَانِ، فَقَالَ: إِنَّهُمَا يُعَذَّبَانِ، وَمَا يُعَذَّبَانِ فِي كَثِيرٍ، كَانَ أَحَدُهُمَا لَا يَسْتَنْزِهُ مِنَ الْبَوْلِ، وَكَانَ الْآخَرُ يَمْشِي بِالنَّمِيمَةِ I " فَدَعَا بِجَرِيدٍ رَطْبٍ فَكَسَرَهُ، فَوَضَعَ عَلَى هَذَا وَعَلَى هَذَا، وَقَالَ: I " لَعَلَّهُ أَنْ يُخَفَّفَ عَنْهُمَا حَتَّى يَيْبَسَا.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ الْأَحْمَرُ I ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر دو ایسی قبروں پر ہوا جنہیں عذاب دیا جا رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دونوں کو عذاب دیا جا رہا ہے، اور انہیں کسی ایسی بات پر عذاب نہیں دیا جا رہا جو (بچنے کے اعتبار سے) دشوار تھی؛ ان میں سے ایک تو پیشاب کے چھینٹوں سے نہیں بچتا تھا، جبکہ دوسرا چغل خوری کیا کرتا تھا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کی ایک سبز ٹہنی منگوائی، اسے توڑ کر ایک ایک حصہ دونوں قبروں پر رکھ دیا اور فرمایا: ”امید ہے کہ جب تک یہ ٹہنیاں خشک نہ ہوں، ان کے عذاب میں تخفیف کر دی جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور رحمہ اللہ سے صرف عبیدہ بن حمید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت کرنے میں علی بن جعفر الاحمر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6565]
تخریج الحدیث: «قال الطبراني: لم يروه عن منصور إلا عبيدة تفرد به علي بن جعفر الأحمر يعني شيخ شيخه محمد بن أحمد الوكيعي «الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام، ج 1، ص 231» »
«قال الهيثمي: رجاله موثقون إلا شيخ الطبراني محمد بن أحمد بن جعفر الوكيعي المصري فإني لم أعرفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 207» »

الحكم على الحديث: فيه شيخ الطبراني محمد بن أحمد الوكيعي لم يُعرف، وبقية رجاله موثقون

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6565 in Urdu