الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6691
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ بْنِ سُوَيْدٍ ، نَا أَبِي ، ثَنَا نَوْفَلُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: أَتَى بَعْضُ بَنِي جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللهِ، أَرْسِلْ مَعِيَ مَنْ يَشْتَرِي لِي نَعْلًا وَخَاتَمًا، فَدَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَالَ بْنَ رَبَاحٍ ، فَقَالَ: انْطَلِقْ إِلَى السُّوقِ، فَاشْتَرِ لَهُ نَعْلًا، وَاسْتَجِدْهُ، وَلَا تَكُنْ سَوْدَاءَ، وَاشْتَرِ لَهُ خَاتَمًا، وَلْيَكُنْ فَصُّهُ عَقِيقًا.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْقَاسِمِ إِلَّا نَوْفَلٌ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ نَوْفَلٍ إِلَّا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُهُ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْقَاسِمِ إِلَّا نَوْفَلٌ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ نَوْفَلٍ إِلَّا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُهُ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے بیٹوں میں سے کوئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میرے ساتھ کسی کو بھیج دیں جو میرے لیے ایک جوتی اور ایک انگوٹھی خرید لائے۔“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال بن رباح رضی اللہ عنہ کو بلایا اور فرمایا: ”بازار جاؤ اور ان کے لیے ایک جوتی خریدو، اور کوئی عمدہ سی دیکھ کر لینا، اور وہ سیاہ رنگ کی نہ ہو، نیز ان کے لیے ایک انگوٹھی خریدو جس کا نگینہ عقیق کا ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قاسم سے صرف نوفل نے روایت کیا ہے، اور نوفل سے اسے صرف ایوب بن سوید نے روایت کیا ہے، جبکہ ان سے روایت کرنے میں ان کا بیٹا (محمد بن ایوب) منفرد ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6691]

تخریج الحدیث: «قال ابن حبان: البلية في هذا الخبر من محمد بن أيوب بن سويد لأن نوفلا كان ثقة وكان محمد بن أيوب يضع الحديث وهذا حديث موضوع «لسان الميزان، ج 6، ص 585» »
«قال الهيثمي: وفيه محمد بن أيوب بن سويد وهو ضعيف جدا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 155» »
«قال الهيثمي: وفيه محمد بن أيوب بن سويد وهو ضعيف جدا «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 155» »
الحكم على الحديث: موضوع، فيه محمد بن أيوب بن سويد
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6691 in Urdu