🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6801
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا أَبِي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ سُمَيْعٍ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يَأْتِينِي أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِبَعِيرٍ يَحْمِلُهُ عَلَى رَقَبَتِهِ لَهُ رُغَاءٌ، فَيَقُولُ: يَا مُحَمَّدُ، فَأَقُولُ: لَا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا، قَدْ بُلِّغْتَ. لَا يَأْتِينِي أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِشَاةٍ يَحْمِلُهَا عَلَى رَقَبَتِهِ لَهَا يُعَارٌ، فَيَقُولُ: يَا مُحَمَّدُ، فَأَقُولُ: لَا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا، قَدْ بُلِّغْتَ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ سُمَيْعٍ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص قیامت کے دن میرے پاس اس حال میں ہرگز نہ آئے کہ وہ اپنی گردن پر ایک اونٹ اٹھائے ہوئے ہو جو بلبلا رہا ہو، پھر وہ (مجھے پکار کر) کہے: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! تو میں کہوں گا: میں تمہارے لیے (اللہ کے ہاں) کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا، میں نے (تم تک اللہ کا پیغام) پہنچا دیا تھا۔ تم میں سے کوئی شخص قیامت کے دن میرے پاس اس حال میں ہرگز نہ آئے کہ اس نے اپنی گردن پر ایک بکری اٹھائی ہوئی ہو جو ممیاتی ہو، پھر وہ کہے: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! تو میں کہوں گا: میں تمہارے لیے کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا، میں نے (تم تک اللہ کا حکم) پہنچا دیا تھا۔“
اس حدیث کو عبید اللہ بن عمر رحمہ اللہ سے محمد بن عیسیٰ بن سمیع رحمہ اللہ کے علاوہ کسی اور نے روایت نہیں کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6801]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3073، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1831، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4847، 4848، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18277، 18276، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9634، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6083، 6098، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34216، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1145»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6801 in Urdu