🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6815
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ رُوَيْمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الدَّيْلَمِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: إِنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ دَاوُدَ سَأَلَ اللهَ ثَلَاثًا، فَأَعْطَاهُ اثْنَتَيْنِ، وَأَرْجُو أَنْ يَكُونَ أَعْطَاهُ الثَّالِثَةَ، سَأَلَهُ أَنْ يَحْكُمَ بِحُكْمٍ يُوَاطِئُ حُكْمَهُ، فَأُعْطِيَ، وَسَأَلَهُ مُلْكًا لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِهِ، فَأُعْطِيَ، وَسَأَلَهُ أَيُّمَا عَبْدٍ أَتَى بَيْتَ الْمَقْدِسِ لَا يُرِيدُ إِلَّا الصَّلَاةَ فِيهِ أَنْ يَكُونَ مِنْ خَطِيئَتِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ رُوَيْمٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ I ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک سلیمان بن داود (علیہما السلام) نے اللہ تعالیٰ سے تین چیزوں کا سوال کیا، اللہ نے انہیں ان میں سے دو عطا فرما دیں اور مجھے امید ہے کہ انہیں تیسری بھی عطا فرما دی ہوگی۔ انہوں نے اللہ سے سوال کیا کہ وہ لوگوں کے درمیان ایسا فیصلہ کریں جو اللہ کے فیصلے کے عین مطابق ہو، تو انہیں یہ عطا کر دیا گیا۔ انہوں نے اللہ سے ایسی سلطنت کا سوال کیا جو ان کے بعد کسی اور کے لیے سزاوار نہ ہو، تو انہیں یہ بھی عطا کر دی گئی۔ اور انہوں نے سوال کیا کہ جو کوئی بندہ بھی بیت المقدس میں محض نماز کی غرض سے آئے، وہ اپنے گناہوں سے ایسے پاک ہو کر نکلے جیسے اس دن تھا جس دن اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا۔““
اس حدیث کو عروہ بن رویم رحمہ اللہ سے صرف محمد بن شعیب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6815]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 939، 1334، (2/472) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1633، 5357، 6170، 6169، 6420، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 84، 951، 3645، 7326، 7325، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 692 / 1، 5680 / 1، 5686 / 1، 5685 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 774، 5154، 5160، 5159، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2642، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2136، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1408، 3377، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 814، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1861، 17432، 17783، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4613، 4610، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6754، 6770، 6891، 6973، (3/1440) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2405، والبزار فى «مسنده» برقم: 2379، 2380، 2377، 2378، 2469، 2493، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24536، 24565، 24564، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3580، 3581، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14173، 14299، 14360، 14549، 14550، 14554، 14551، 14552، 14553، 14555، 14556، 14557، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3667، 6371، 8989»

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6815 in Urdu