الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6965
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا أَبُو فَرْوَةَ يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ الرَّهَاوِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، أَنَّ حَمَّادَ بْنَ أَبِي سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ الْحَسَنَ الْبَصْرِيَّ ، حَدَّثَهُ، حَدَّثَنِي ابْنٌ لِأَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي إِذْ سَمِعَ رَجُلًا يَدْعُو: الْحَمْدُ لِلهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ كَمَا يَنْبَغِي لِكَرَمِ وَجْهِ رَبِّنَا، وَعِزِّ جَلَالِهِ. فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَيُّكُمُ الْقَائِلُ كَذَا وَكَذَا؟ لَقَدْ رَأَيْتُ اثْنَيْ عَشَرَ مَلَكًا يَبْتَدِرُونَهَا، ثُمَّ شَخَصَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَصَرَهُ، حَتَّى تَوَارَتْ بِالْحِجَابِ قَالَ: I " هِيَ لَكَ بِخَاتَمِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمِثْلُهَا.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: وَلَدُهُ، عَنْهُ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: وَلَدُهُ، عَنْهُ I ".
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے اپنے والد (سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھا رہے تھے کہ اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا: «الْحَمْدُ لِلهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ كَمَا يَنْبَغِي لِكَرَمِ وَجْهِ رَبِّنَا، وَعِزِّ جَلَالِهِ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، ایسی تعریف جو کثیر، پاکیزہ اور بابرکت ہو، جیسی کہ ہمارے رب کی ذاتِ کریمہ اور اس کی جلالت و عزت کے شایانِ شان ہے۔“ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو دریافت فرمایا: ”تم میں سے یہ کلمات کہنے والا کون ہے؟ میں نے بارہ فرشتوں کو دیکھا کہ وہ ان (کلمات کو حاصل کرنے کے لیے) ایک دوسرے پر سبقت لے جا رہے تھے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نگاہِ مبارک اوپر جمائے رکھی یہاں تک کہ وہ (فرشتے) حجاب میں اوجھل ہو گئے، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ (عمل) قیامت کے دن اپنی مہر کے ساتھ تیرے لیے محفوظ ہے اور اس کی مثل مزید بھی۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اوزاعی رحمہ اللہ سے صرف یزید بن سنان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے ان کے فرزند اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6965]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اوزاعی رحمہ اللہ سے صرف یزید بن سنان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے ان کے فرزند اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6965]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه محمد بن يزيد بن سنان الرهاوي ضعفه ابن معين والبخاري والنسائي ووثقه ابن حبان «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 107» »
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف محمد بن يزيد بن سنان الرهاوي
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 6965 in Urdu