الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7012
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ بِلَالِ بْنِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِصَحْفَةٍ تَفُورُ، فَأَسْرَعَ يَدَهُ فِيهَا، ثُمَّ رَفَعَ يَدَهُ، فَقَالَ: إِنَّ اللهَ لَمْ يُطْعِمْنَا نَارًا
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ بِلَالٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I ".
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ بِلَالٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک پیالہ لایا گیا جس میں کھانا (انتہائی گرم ہونے کی وجہ سے) جوش مار رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں اپنا ہاتھ تیزی سے ڈالا، پھر اپنا ہاتھ اٹھا لیا اور فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے ہمیں آگ نہیں کھلائی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث بلال رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور ہشام بن عمار اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7012]

تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عبد الله بن يزيد البكري ضعفه أبو حاتم وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 20» »
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 934»
«أخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 934»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن يزيد البكري
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7012 in Urdu