🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7120
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحِ بْنِ حَرْبٍ ، نَا مُنِيرُ بْنُ مَيْمُونٍ الْبَصْرِيُّ ، ثَنَا عَبَّادُ بْنُ صُهَيْبٍ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَخَرَتِ الْجَنَّةُ عَلَى النَّارِ، فَقَالَتْ: أَنَا خَيْرٌ مِنْكِ، فَقَالَتِ النَّارُ: بَلْ أَنَا خَيْرٌ مِنْكِ، فَقَالَتْ لَهَا الْجَنَّةُ اسَتِفْهَامًا: وَمِمَّهْ؟ قَالَتْ: لِأَنَّ فِيَّ الْجَبَابِرَةَ، وَنُمْرُودَ ، وَفِرْعَوْنَ ، فَأُسْكِتَتْ، فَأَوْحَى اللهُ إِلَيْهَا: لَا تَخْضَعِينَ، لَأُزَيِّنَنَّ رُكْنَيْكِ بِالْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ ، فَمَاسَتْ كَمَا تَمِيسُ الْعَرُوسُ فِي خِدْرِهَا.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبَّادُ بْنُ صُهَيْبٍ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت نے دوزخ پر فخر کیا اور کہا: ”میں تجھ سے بہتر ہوں“، تو دوزخ نے جواب دیا: ”بلکہ میں تجھ سے بہتر ہوں“، اس پر جنت نے اس سے استفسار کے طور پر پوچھا: ”اور وہ کس بنا پر؟“ دوزخ نے کہا: ”اس لیے کہ مجھ میں بڑے بڑے سرکش، نمرود اور فرعون ہیں“، پس جنت خاموش ہوگئی تو اللہ تعالیٰ نے اس کی طرف وحی فرمائی: ”تم پستی نہ محسوس کرو، میں تمہارے دونوں گوشوں کو سیدنا حسن اور سیدنا حسین (رضی اللہ عنہما) کے ذریعے ضرور مزین کروں گا“، چنانچہ جنت (یہ سن کر) اس طرح جھومنے لگی جیسے دلہن اپنے حجلہ عروسی میں ناز و ادا سے جھومتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مختار بن فلفل رحمہ اللہ سے سلیمان بن مغیرہ رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں عباد بن صہیب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7120]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عباد بن صهيب وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 184» »

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدًّا، فيه عباد بن صهيب متروك

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7120 in Urdu