🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7219
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابَانَ ، ثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ ، وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى أَبِي بَكْرٍ وَهُوَ يُصَلِّي يَخْفِضُ مِنْ صَوْتِهِ، وَمَرَّ عَلَى عُمَرَ وَهُوَ يُصَلِّي وَهُوَ يَرْفَعُ صَوْتَهُ، فَلَمَّا أَصْبَحَا وَاجْتَمَعَا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ : يَا أَبَا بَكْرٍ ، مَرَرْتُ بِكَ وَأَنْتَ تُصَلِّي تَخْفِضُ مِنْ صَوْتِكَ؟ قَالَ: قَدْ أَسْمَعْتُ مَنْ نَاجَيْتُ قَالَ: I " ارْفَعْ مِنْ صَوْتِكَ شَيْئًا I ".
وَقَالَ لِعُمَرَ : I " مَرَرْتُ بِكَ يَا عُمَرُ وَأَنْتَ تُصَلِّي تَرْفَعُ مِنْ صَوْتِكِ؟ I " فَقَالَ: خَشِيتُ الشَّيْطَانَ يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ: I " اخْفِضْ مِنْ صَوْتِكَ شَيْئًا I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ - مَوْصُولًا - عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي قَتَادَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا جبکہ وہ نماز پڑھ رہے تھے اور اپنی آواز پست رکھے ہوئے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا جبکہ وہ نماز پڑھ رہے تھے اور اپنی آواز بلند کیے ہوئے تھے، پھر جب صبح ہوئی اور وہ دونوں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے ابوبکر! میرا گزر تمہارے پاس سے ہوا جبکہ تم نماز میں اپنی آواز کو بہت پست کر رہے تھے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”(اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !) میں نے اسے سنا دیا جس سے میں مناجات کر رہا تھا،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی آواز کو کچھ بلند کر لیا کرو۔“
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے عمر! میرا گزر تمہارے پاس سے ہوا جبکہ تم نماز میں اپنی آواز بلند کر رہے تھے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے شیطان کا اندیشہ تھا،“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی آواز کو کچھ پست کر لیا کرو۔“
اس حدیث کو حماد بن سلمہ رحمہ اللہ سے ’موصولاً‘ صرف یحییٰ بن اسحاق رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7219]
تخریج الحدیث: «قال أبو حاتم الرازي: الصحيح عن عبد الله بن رباح أن النبي صلى الله عليه وسلم مرسل أخطأ فيه السالحيني «علل الحديث، ج 2، ص 223» »
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1161، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 733، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1172، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1329، والترمذي فى «جامعه» برقم: 447، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4775، 4776»

الحكم على الحديث: الصحيح مرسل

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7219 in Urdu