🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7269
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ خَالِدٍ الْمِصِّيصِيُّ ، نَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي غَسَّانَ مُحَمَّدِ بْنِ مُطَرِّفٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ إِدْرِيسَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ صَدِيقًا لِمَلَكِ الْمَوْتِ، فَسَأَلَهُ أَنْ يُرِيَهَ الْجَنَّةَ وَالنَّارَ، فَصَعِدَ بِإِدْرِيسَ فَأَرَاهُ النَّارَ فَفَزِعَ مِنْهَا، وَكَادَ يُغْشَى عَلَيْهِ، فَالْتَفَّ عَلَيْهِ مَلَكُ الْمَوْتِ بِجَنَاحِهِ، فَقَالَ مَلَكُ الْمَوْتِ: أَلَيْسَ قَدْ رَأَيْتَهَا؟ فَقَالَ: بَلَى، وَلَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ قَطُّ، ثُمَّ انْطَلَقَ بِهِ حَتَّى أَرَاهُ الْجَنَّةَ فَدَخَلَهَا، فَقَالَ لَهُ مَلَكُ الْمَوْتِ: أَلَيْسَ قَدْ رَأَيْتَهَا؟ قَالَ: بَلَى، هَذِهِ وَاللهِ الْجَنَّةُ، فَقَالَ لَهُ مَلَكُ الْمَوْتِ: فَانْطَلِقْ قَدْ رَأَيْتَهَا، قَالَ: إِلَى أَيْنَ؟ قَالَ مَلَكُ الْمَوْتِ: حَيْثُ كُنْتَ، قَالَ إِدْرِيسُ: لَا وَاللهِ لَا أَخْرُجُ مِنْهَا بَعْدَ إِذْ دَخَلْتُهَا، فَقِيلَ لِمَلَكِ الْمَوْتِ: أَلَيْسَ أَنْتَ أَدْخَلْتَهُ إِيَّاهَا، وَإِنَّهُ لَيْسَ لِأَحَدٍ دَخَلَهَا أَنْ يَخْرُجَ مِنْهَا.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I ".
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک سیدنا ادریس علیہ السلام ملک الموت کے دوست تھے، پس انہوں نے ان سے درخواست کی کہ وہ انہیں جنت اور دوزخ دکھا دیں۔ چنانچہ وہ سیدنا ادریس علیہ السلام کو لے کر اوپر چڑھے اور انہیں آگ دکھائی، تو وہ اسے دیکھ کر ہراساں ہو گئے اور قریب تھا کہ ان پر غشی طاری ہو جاتی، تب ملک الموت نے اپنے پروں سے انہیں ڈھانپ لیا۔ پھر ملک الموت نے پوچھا: کیا آپ نے اسے دیکھ نہیں لیا؟ انہوں نے فرمایا: کیوں نہیں، اور میں نے آج جیسا (ہولناک منظر) کبھی نہیں دیکھا۔ پھر وہ انہیں لے کر چلے یہاں تک کہ انہیں جنت دکھائی تو وہ اس میں داخل ہو گئے، پس ملک الموت نے ان سے کہا: کیا آپ نے اسے دیکھ نہیں لیا؟ انہوں نے فرمایا: کیوں نہیں، اللہ کی قسم! یہی جنت ہے۔ پھر ملک الموت نے ان سے کہا: تو اب چلیے، آپ اسے دیکھ چکے ہیں۔ انہوں نے پوچھا: کہاں؟ ملک الموت نے کہا: وہیں جہاں آپ پہلے تھے۔ سیدنا ادریس علیہ السلام نے فرمایا: نہیں، اللہ کی قسم! میں اس میں داخل ہونے کے بعد اب یہاں سے نہیں نکلوں گا۔ تب ملک الموت سے کہا گیا: کیا تم ہی نے انہیں اس میں داخل نہیں کیا تھا؟ اور یقیناً جو شخص اس میں داخل ہو جائے اس کے لیے وہاں سے نکلنا (مقدر) نہیں ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7269]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه إبراهيم بن عبد الله بن خالد المصيصي وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 200» »

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدًّا، فيه إبراهيم بن عبد الله المصيصي متروك

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7269 in Urdu