🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7306
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ نَاصِحٍ الْمُخَرِّمِيُّ ، نَا رُوَيْمُ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا الدَّرْدَاءِ يَمْشِي بَيْنَ يَدَيْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، فَقَالَ: يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ ، تَمْشِي قُدَّامَ رَجُلٍ لَمْ تَطْلُعِ الشَّمْسُ بَعْدَ النَّبِيِّينَ عَلَى رَجُلٍ أَفْضَلَ مِنْهُ؟ I " I " فَمَا رُئِيَ أَبُو الدَّرْدَاءِ بَعْدَ ذَلِكَ يَمْشِي إِلَّا خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى ، تَفَرَّدَ بِهِ: رُوَيْمُ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ I ".
وَرَوَاهُ غَيْرُهُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے آگے چلتے ہوئے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوالدرداء! کیا تم ایسے شخص کے آگے چل رہے ہو کہ انبیاء کے بعد کسی ایسے شخص پر سورج طلوع نہیں ہوا جو اس سے افضل ہو؟“ اس کے بعد سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کو کبھی نہیں دیکھا گیا مگر یہ کہ وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے ہی چلتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابنِ جریج رحمہ اللہ سے، وہ عطاء رحمہ اللہ سے اور وہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے اس حدیث کو اسماعیل بن یحییٰ رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس کے ساتھ رویم بن یزید المقرئ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔
اور دیگر رواۃ نے اسے ابنِ جریج رحمہ اللہ سے، انہوں نے عطاء رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7306]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه إسماعيل بن يحيى التيمي وهو كذاب «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 44» »

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدًّا، فيه إسماعيل بن يحيى التيمي كذاب

Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7306 in Urdu