الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ المعجم الأوسط سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7420
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادِ بْنِ آدَمَ ، نَا أَبِي ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَمِعْتُ جُبَيْرَ بْنَ مُطْعِمٍ ، يَقُولُ: رَأَيْنَا يَوْمَ حُنَيْنٍ شَيْئًا أَسْوَدَ يَنْزِلُ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، فَوَقَعَ إِلَى الْأَرْضِ فَدَبَّ مِثْلَ الذَّرِّ، وَهَزَمَ الْمُشْرِكِينَ I ".
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم نے غزوہِ حنین کے دن آسمان اور زمین کے درمیان کوئی سیاہ چیز اترتے ہوئے دیکھی، پھر وہ زمین پر آ گری اور ننھی چیونٹیوں کی طرح رینگنے لگی، اور اس نے مشرکین کو شکست سے دوچار کر دیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7420]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2571»
Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 7420 in Urdu