السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3185. -- باب: يحرم من الرضاع ما يحرم من الولادة وأن لبن الفحل يحرم
-- باب: رضاعت سے وہ تمام رشتے حرام ہو جاتے ہیں جو نسب (پیدائش) سے حرام ہوتے ہیں، اور اس بات کا بیان کہ ”لبن الفحل“ (یعنی جس مرد کے نطفے کی وجہ سے عورت کو دودھ اترا ہو وہ) بھی حرمت کا باعث ہے۔
حدیث نمبر: 15609
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، أنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، أنا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أنا هِشَامٌ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّ عَمَّهَا أَخَا أَبِي الْقُعَيْسِ جَاءَ يَسْتَأْذِنُ عَلَيْهَا بَعْدَمَا ضُرِبَ الْحِجَابُ فَأَبَتْ أَنْ تَأْذَنَ لَهُ حَتَّى يَأْتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَسْتَأْذِنَهُ، فَلَمَّا جَاءَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَتْ جَاءَ عَمِّي أَخُو أَبِي الْقُعَيْسِ فَرَدَدْتُهُ حَتَّى أَسْتَأْذِنَكَ، فَقَالَ:" أَوَلَيْسَ بِعَمِّكِ؟" قَالَتْ: إِنَّمَا أَرْضَعَتْنِي الْمَرْأَةُ وَلَمْ يُرْضِعْنِي الرَّجُلُ، قَالَ:" إِنَّهُ عَمُّكِ فَيَلِجُ عَلَيْكِ" وَكَانَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا تُحَرِّمُ مِنَ الرَّضَاعِ مَا تُحَرِّمُ مِنَ الْوِلَادَةِ، ⦗٧٤٤⦘ أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ، مِنْ حَدِيثِ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ.
سیدنا عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے خبر دی کہ ان کا چچا ابو قعیس کا بھائی آیا، ان کے پاس آنے کی اجازت چاہی اور پردے کا حکم نازل ہو چکا تھا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اسے اجازت دینے سے انکار کیا یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگیں۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا کہ میرا چچا ابو قعیس کا بھائی آیا تھا، میں نے اس کو واپس بھیج دیا حتیٰ کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت لوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا وہ تیرا چچا نہیں ہے؟“ میں نے کہا: مجھے عورت نے دودھ پلایا ہے، مرد نے دودھ نہیں پلایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تیرا چچا ہے وہ تیرے پاس آ سکتا ہے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا رضاعت سے (ان رشتوں کو) حرام قرار دیتی تھیں جو پیدائش سے حرام ہوتے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الرضاع/حدیث: 15609]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 15609 in Urdu