السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4208. -- باب: : المدبر يجوز بيعه متى شاء مالكه.
-- باب: مدبر غلام کو اس کا مالک جب چاہے فروخت کر سکتا ہے، یہ جائز ہے۔
حدیث نمبر: 21539
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ: أَبُو مَذْكُورٍ أَعْتَقَ غُلَامًا لَهُ يُقَالُ لَهُ: يَعْقُوبُ عَنْ دُبُرٍ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ، فَدَعَا بِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" مَنْ يَشْتَرِيهِ"؟ فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ النَّحَّامِ بِثَمَانِمِائَةِ دِرْهَمٍ، فَدَفَعَهَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ:" إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ فَقِيرًا فَلْيَبْدَأْ بِنَفْسِهِ، فَإِنْ كَانَ فِيهَا فَضْلٌ فَعَلَى عِيَالِهِ، فَإِنْ كَانَ فَضْلٌ فَعَلَى ذِي قَرَابَتِهِ أَوْ ذِي رَحِمِهِ، فَإِنْ كَانَ فَضْلٌ فَهُنَا وَهَاهُنَا"..
(٢١٥٣٩) ابو زبیر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک انصاری آدمی جس کو ابو مذکور کے نام سے یاد کیا جاتا تھا، اس نے اپنا غلام آزاد کردیا، جس کا نام یعقوب تھا، اس کے پاس کوئی اور مال بھی نہ تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو بلایا اور فرمایا: کون اس کو مجھ سے خریدے گا؟ تو نعیم بن عبداللہ نحام نے ٨٠٠ سو درہم میں خرید لیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قیمت لوٹا دی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی فقیر ہو تو اپنے سے ابتدا کرے۔ اگر زائد ہو تو اپنے گھر والوں پر۔ اگر پھر بھی زائد ہو تو قریبی رشتہ داروں پر، اگر پھر بھی زائد ہو تو جہاں ضرورت ہو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب المدبر/حدیث: 21539]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 21539 in Urdu