السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1961. -- باب: الابتداء بالطواف من الحجر الأسود إلى الحجر الأسود يرمل ثلاثا ويمشي أربعا
-- باب: طواف کی ابتدا حجرِ اسود سے لے کر حجرِ اسود تک کرنے کا بیان، وہ تین چکروں میں رمل کرے گا اور چار میں (معمول کے مطابق) چلے گا۔
حدیث نمبر: 9281
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، ثنا الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ" أَنَّهُ رَآهُ بَدَأَ فَاسْتَلَمَ الْحَجَرَ، ثُمَّ أَخَذَ عَنْ يَمِينِهِ فَرَمَلَ ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ، وَمَشَى أَرْبَعَةً، ثُمَّ أَتَى الْمَقَامَ فَصَلَّى خَلْفَهُ رَكْعَتَيْنِ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجرِ اسود کا استلام کرنے سے آغاز کیا اور دائیں جانب چلنا شروع کیا، تین چکروں میں رمل کیا اور چار چکر چل کر لگائے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مقامِ ابراہیم کے پاس آئے اور اس کے پیچھے دو رکعتیں ادا کیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9281]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ شافعي 589»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 9281 in Urdu