🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
76. بَابٌ فِيمَا تَرَكَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
اس چیز کا بیان کہ نبی اکرم ﷺ نے کیا ترکہ چھوڑا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14284
عَنْ عُمَرَ قَالَ: لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جِئْتُ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ إِلَى عَلِيٍّ، فَقُلْنَا: مَا تَقُولُ فِيمَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَحْنُ أَحَقُّ النَّاسِ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: فَقُلْتُ: وَالَّذِي بِخَيْبَرَ؟ قَالَ: وَالَّذِي بِخَيْبَرَ. قُلْتُ: وَالَّذِي بِفَدَكٍ؟ قَالَ: وَالَّذِي بِفَدَكٍ. فَقُلْتُ: أَمَا وَاللَّهِ حَتَّى تُحِزُّوا رِقَابَنَا بِالْمَنَاشِيرِ فَلَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا، تو میں اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، ہم نے کہا: اللہ کے رسول نے جو کچھ چھوڑا ہے، اس کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تعلق کی وجہ سے ہم، لوگوں سے زیادہ حق رکھتے ہیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اس چیز کے بارے میں جو خیبر میں ہے؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: اس کے بارے میں جو خیبر میں ہے، میں نے کہا: اس کے بارے میں جو فدک میں ہے؟ انہوں نے کہا: اس کے بارے میں جو فدک میں ہے۔ تو میں نے کہا: اللہ کی قسم! آپ ہماری گردن آرے کے ذریعے چیر دیں گے، تو بھی ایسا نہیں ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن جعفر بن ابراہیم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14284]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 14284 in Urdu