🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
135. بَابُ إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ هَلْ يُصَلَّى غَيْرُهَا ؟
جب نماز کھڑی ہو جائے تو کیا کوئی دوسری نماز ادا کی جا سکتی ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2398
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِلَالٌ يُقِيمُ الصَّلَاةَ فَرَأَى رَجُلًا يُصَلِّي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ فَقَالَ لَهُ:" أَصَلَاتَانِ مَعًا؟!".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ الْمُنْعِمِ بْنُ بَشِيرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ فِي الْأَوْقَاتِ الَّتِي تُكَرَهُ فِيهَا الصَّلَاةُ فِيمَا لَهُ سَبَبٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (مسجد میں) داخل ہوئے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نماز کے لئے اقامت کہہ رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو فجر کی دو رکعات (سنتیں) ادا کرتے ہوئے ملاحظہ فرمایا تو اس سے فرمایا: کیا دو نمازیں ایک ساتھ ادا کی جا رہی ہیں؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالمنعم بن بشیر ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث اس باب میں آئے گی، جس میں ان اوقات کا تذکرہ ہے جن میں نماز ادا کرنے کو مکروہ قرار دیا گیا ہے، اس میں اس حکم کا سبب بیان ہو گا اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2398]

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف، لكن الحديث صحيح بشواهده

Majma al-Zawa'id Hadith 2398 in Urdu