مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
254. بَابُ الْإِنْصَاتِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ .
امام کے خطبے کے دوران خاموش رہنا
حدیث نمبر: 3125
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ لِرَجُلٍ: لَا جُمُعَةَ لَكَ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِمَ يَا سَعْدُ؟" قَالَ: لِأَنَّهُ كَانَ يَتَكَلَّمُ وَأَنْتَ تَخْطُبُ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَدَقَ سَعْدٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَقَدْ ضَعَّفَهُ النَّاسُ، وَوَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ فِي رِوَايَةٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَقَدْ ضَعَّفَهُ النَّاسُ، وَوَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ فِي رِوَايَةٍ.
سیدنا جابر بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد بن ابی وقاص نے ایک شخص سے کہا: تمہارا جمعہ نہیں ہوا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے سعد وہ کیوں انہوں نے عرض کی: اس کی وجہ یہ ہے کہ اس نے آپ کے خطبے کے دوران کلام کر لیا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سعد نے ٹھیک کہا: ہے
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جسے لوگوں نے ضعیف قرار دیا ہے ایک روایت کے مطابق امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3125]

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 3125 in Urdu