🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
254. بَابُ الْإِنْصَاتِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ .
امام کے خطبے کے دوران خاموش رہنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3127
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: خَطَبَنَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ جُمُعَةٍ فَذَكَرَ سُورَةً فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ لِأُبَيٍّ: مَتَى أُنْزِلَتْ هَذِهِ السُّورَةُ؟ فَأَعْرَضَ عَنْهُ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: مَا لَكَ مِنْ صَلَاتِكَ إِلَّا مَا لَغَيْتَ، فَسَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:"صَدَقَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو [ وَ ] قَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ وَفِيهِ اخْتِلَافٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جمعہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ایک سورت کا ذکر کیا، تو سیدنا ابوذر غفاری نے سیدنا ابی سے کہا: یہ سورت کب نازل ہوئی ہے، تو سیدنا ابی نے ان سے منہ پھیر لیا جب نماز ختم ہوئی، تو سیدنا ابی نے کہا: تمہاری اس نماز میں سے تمہارا حصہ صرف تمہاری لغو حرکت ہے سیدنا ابوذر غفاری نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا: تو آپ نے ارشاد فرمایا: اس نے ٹھیک کہا: ہے
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے، اس راوی کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3127]

الحكم على الحديث: إسنادہ حسن

Majma al-Zawa'id Hadith 3127 in Urdu