مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
254. بَابُ الْإِنْصَاتِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ .
امام کے خطبے کے دوران خاموش رہنا
حدیث نمبر: 3129
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَذَكَّرَنَا بِأَيَّامِ اللَّهِ، ثُمَّ قَرَأَ سُورَةً فَغَمَزَ أَبُو الدَّرْدَاءِ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ فَقَالَ: مَتَى أُنْزِلَتْ هَذِهِ السُّورَةُ فَإِنِّي لَمْ أَسْمَعْهَا إِلَّا الْآنَ؟ فَأَشَارَ إِلَيْهِ أَنِ اسْكُتْ، فَلَمَّا انْصَرَفُوا قَالَ أُبَيٌّ: لَيْسَ لَكَ مِنْ صَلَاتِكَ إِلَّا مَا لَغَوْتَ، فَأَخْبَرَ أَبُو الدَّرْدَاءِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَا قَالَ أُبَيٌّ فَقَالَ:" صَدَقَ أُبَيٌّ".
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ دیتے ہوئے ہمیں وعظ و نصیحت کر رہے تھے پھر آپ نے ایک سورت تلاوت کی سیدنا ابودرداء نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو ٹہوکا دیا اور دریافت کیا: یہ سورت کب نازل ہوئی ہے یہ تو میں نے صرف اب سنی ہے، تو سیدنا ابی نے انہیں اشارہ کیا کہ تم خاموش رہو جب لوگوں نے نماز ختم کر لی تو سیدنا ابی نے کہا: تمہاری اس نماز میں سے تمہارا حصہ صرف تمہاری لغو حرکت ہے سیدنا ابودرداء نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا ابی کی بات کے بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابی نے ٹھیک کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3129]
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 3129 in Urdu