مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. بَابٌ فِيمَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَسِتَّةَ أَيَّامٍ مِنْ شَوَّالٍ .
جو شخص رمضان کے روزے رکھتا ہے، اور شوال کے چھ روزے رکھتا ہے، اُس کا بیان
حدیث نمبر: 5103
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَأَتْبَعَهُ سِتًّا مِنْ شَوَّالٍ فَذَلِكَ صِيَامُ الدَّهْرِ". قَالَ: قُلْتُ: لِكُلِّ يَوْمٍ عَشْرٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ: لِكُلِّ يَوْمٍ عَشْرٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ: لِكُلِّ يَوْمٍ عَشْرٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص رمضان کے روزے رکھتا ہے، اور پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھتا ہے، تو یہ پورا سال روزے رکھنے کی مانند ہے“۔ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: اس سے مراد یہ ہے کہ ایک دن کے مقابلے میں دس دن کا (اجر و ثواب حاصل ہو گا انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”ہر ایک دن کے بدلے میں دس دن کا اجر ہو گا۔ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5103]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3902)»
الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 5103 in Urdu