🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1. باب
ذوالحج کے پہلے عشرے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5929
عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو - وَنَحْنُ نَطُوفُ بِالْبَيْتِ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أَيَّامٍ الْعَمَلُ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ فِيهِنَّ مِنْ هَذِهِ الْأَيَّامِ". قِيلَ: وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ قَالَ:" وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا مَنْ خَرَجَ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ، ثُمَّ لَمْ يَرْجِعْ حَتَّى تُهْرَاقَ مُهْجَةُ دَمِهِ". قَالَ عِبْدَةُ: هِيَ أَيَّامُ الْعَشْرِ.
ابوعبداللہ جو سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ہمیں حدیث بیان کی ہم اس وقت بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ”کوئی بھی دن ایسے نہیں ہیں جن میں کوئی عمل کرنا اللہ تعالیٰ کے نزدیک ان ایام (میں عمل کرنے) سے زیادہ محبوب ہو عرض کی گئی اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی نہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی نہیں البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو اپنی جان اور مال کو لے کر نکلتا ہے اور پھر واپس نہیں آتا یہاں تک کہ اس کا خالص خون بہا دیا جاتا ہے (یعنی وہ جام شہادت نوش کر لیتا ہے“۔ عبدہ نامی راوی کہتے ہیں: اس سے مراد (ذوالج کے پہلے) دس دن ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5929]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (9505)»

الحكم على الحديث: إسنادہ ضعیف

Majma al-Zawa'id Hadith 5929 in Urdu