مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ أَيِّ شَيْءٍ خَيْرٌ لِلنِّسَاءِ .
خواتین کے لئے کون سی چیز زیادہ بہتر ہے؟
حدیث نمبر: 7328
عَنْ عَلِيٍّ أَنَّهُ كَانَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَيُّ شَيْءٍ خَيْرٌ لِلْمَرْأَةِ؟" فَسَكَتُوا فَلَمَّا رَجَعْتُ قُلْتُ لِفَاطِمَةَ: أَيُّ شَيْءٍ خَيْرٌ لِلنِّسَاءِ؟ قَالَتْ: لَا يَرَاهُنَّ الرِّجَالُ. فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّهَا فَاطِمَةُ بِضْعَةٌ مِنِّي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَعَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ أَيْضًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَعَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ أَيْضًا.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، آپ نے دریافت کیا: عورت کے لئے کون سی چیز زیادہ بہتر ہے؟ لوگ خاموش رہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب میں گھر گیا، تو میں نے فاطمہ سے دریافت کیا: خواتین کے لئے کون سی چیز بہتر ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: یہ کہ مرد انہیں نہ دیکھیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”فاطمہ، میری جان کا ٹکڑا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں اور ایک راوی علی بن زید بھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7328]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں اور ایک راوی علی بن زید بھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7328]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1405)»
الحكم على الحديث: إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7328 in Urdu