مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ تَزْوِيجِ الْأَبْكَارِ وَالصِّغَارِ .
کنواری اور کمسن لڑکیوں سے شادی کرنا
حدیث نمبر: 7347
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا فُلَانُ تَزَوَّجْتَ؟" قَالَ: لَا. قَالَ لِي:" تَزَوَّجْتَ؟" قُلْتُ: نَعَمْ. فَقَالَ:" بِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا؟" قُلْتُ: لَا بَلْ ثَيِّبًا. قَالَ:" فَهَلَّا بِكْرًا تَعَضُّهَا وَتَعَضُّكَ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَ الرَّبِيعَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ.

سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، آپ نے فرمایا: اے فلاں! کیا تم نے شادی کر لی ہے؟ انہوں نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: کیا تم نے شادی کر لی ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کنواری کے ساتھ یا ثیبہ کے ساتھ؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! بلکہ ثیبہ کے ساتھ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کنواری کے ساتھ کیوں نہیں؟ کہ تم اس کو کاٹتے اور وہ تمہیں کاٹتی۔
یہ روایت امام طبرانی نے ربیع بن کعب بن عجرہ کے حوالے سے اُن کے والد سے نقل کی ہے، میں نے کسی کو ربیع کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اس کے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے، ابن حبان نے ان راویوں کو ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7347]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (149/19)»
الحكم على الحديث: إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7347 in Urdu