🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
21. بَابُ بَيَانُ مَا نُهِيَ عَنِ الْجَمْعِ بَيْنَهُنَّ مِنَ النِّسَاءِ .
کن خواتین کو (نکاح میں) جمع کرنے سے منع کیا گیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7377
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَفَعَهُ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ - قَالَ:" لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا، وَلَا عَلَى خَالَتِهَا، وَلَا تَسْأَلُ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا لِتَكْتَفِئَ مَا فِي صَحْفَتِهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ بَيْنَ الْمِنْهَالِ بْنِ خَلِيفَةَ وَعَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ أَبِي ضِرَارٍ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت منقول ہے: أحمد بن اسحاق نامی راوی نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) عورت کے ساتھ، اُس کی پھوپھی پر، یا اس کی خالہ پر نکاح نہ کیا جائے، اور عورت اپنی بہن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے، تاکہ اس کے پیالے میں آنے والی چیز خود حاصل کر لے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہونے کے طور پر ہم اس روایت سے صرف اسی سند سے واقف ہیں،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، منہال بن خلیفہ اور عمرو بن حارث بن ابوضرار کے درمیان اس روایت کی سند منقطع ہے، ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7377]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9801)»

الحكم على الحديث: إسناده منقطع

Majma al-Zawa'id Hadith 7377 in Urdu