مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. بَابُ الِاسْتِئْمَارِ .
مرضی معلوم کرنا
حدیث نمبر: 7466
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُدَيْجٍ قَالَ: أَرْسَلَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ إِلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ أَخْطُبُ عَلَى يَزِيدَ بِنْتًا لَهُ أَوْ أُخْتًا لَهُ فَأَتَيْتُهُ فَذَكَرْتُ لَهُ يَزِيدَ فَقَالَ: إِنَّا قَوْمٌ لَا نُزَوِّجُ نِسَاءَنَا حَتَّى نَسْتَأْمِرَهُنَّ. فَأَتَيْتُهَا فَذَكَرْتُ لَهَا يَزِيدَ فَقَالَتْ: وَاللَّهِ لَا يَكُونُ ذَلِكَ حَتَّى يَسِيرَ فِينَا صَاحِبُكَ كَمَا سَارَ فِرْعَوْنُ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ يُذَبِّحُ أَبْنَاءَهُمْ وَيَسْتَحْيِي نِسَاءَهُمْ. فَرَجَعْتُ إِلَى الْحَسَنِ فَقُلْتُ: أَرْسَلْتَنِي إِلَى فِلْقَةٍ مِنَ الْفِلَقِ تُسَمِّي أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ فِرْعَوْنَ. قَالَ: يَا مُعَاوِيَةُ إِيَّاكَ وَبُغْضَنَا، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يُبْغِضُنَا، وَلَا يَحْسُدُنَا أَحَدٌ إِلَّا زِيدَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَنِ الْحَوْضِ بِسِيَاطٍ مِنْ نَارٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِفِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِفِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
معاویہ بن حدیج بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے مجھے سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا، تاکہ میں ان کی صاحبزادی، یا اُن کی کسی بہن کے لئے یزید کا رشتہ پیش کروں، میں ان کے پاس آیا، میں نے ان کے سامنے یزید کا ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا: ہم ایسے لوگ ہیں کہ ہم اپنی خواتین کی شادیاں اُن کی مرضی معلوم کیے بغیر نہیں کرتے ہیں، میں اس خاتون کے پاس آیا اور میں نے اس خاتون کے سامنے یزید کا ذکر کیا، تو اس خاتون نے کہا: اللہ کی قسم! ایسا اس وقت تک نہیں ہو گا، جب تک تمہارے آقا ہمارے درمیان یوں نہیں چلتے، جس طرح فرعون، بنی اسرائیل کے درمیان چلا تھا کہ اس نے ان کے بیٹوں کو ذبح کر دیا تھا اور ان کی عورتوں کو زندہ رکھا تھا، راوی کہتے ہیں: میں واپس سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اور میں نے کہا: آپ نے مجھے ایک تیز مزاج خاتون کی طرف بھیجا تھا، جس نے امیرالمؤمنین کو ”فرعون“ کا نام دیا ہے، تو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے معاویہ! ہمارے ساتھ بغض رکھنے سے بچنا! کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہمارے ساتھ جو بھی شخص بغض رکھے گا، یا جو بھی شخص حسد رکھے گا، قیامت کے دن اُسے آگ کے کوڑوں کے ذریعے حوض سے پرے کیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عمر واقفی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7466]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عمر واقفی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7466]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2726)»
الحكم على الحديث: موضوع
Majma al-Zawa'id Hadith 7466 in Urdu