مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. بَابُ الِاسْتِئْمَارِ .
مرضی معلوم کرنا
حدیث نمبر: 7469
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تُنْكَحُ الْبِكْرُ حَتَّى تُسْتَأْذَنَ وَإِذْنُهَا الصُّمُوتُ. وَالثَّيِّبُ تُصِيبُ مِنْ أَمْرِهَا مَا لَمْ تَدْعُ إِلَى سَخْطَةٍ، فَإِنْ دَعَتْ إِلَى سَخْطَةٍ، وَكَانَ أَوْلِيَاؤُهَا يَدْعُونَ إِلَى رِضًا رُفِعَ ذَلِكَ إِلَى السُّلْطَانِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: قُلْتُ لِعِيسَى بْنِ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ: آخِرُ الْحَدِيثِ مِنْ حَدِيثِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: هَكَذَا أَنْبَأَنَا الْأَوْزَاعِيُّ. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا إِبْرَاهِيمَ بْنَ مُرَّةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کنواری کی شادی، اُس وقت تک نہ کی جائے گی، جب تک اس کی مرضی معلوم نہ کی جائے، اس کی مرضی اس کی خاموشی ہو گی اور ثیبہ عورت، اپنی مرضی کے مطابق عمل کرے گی، جبکہ وہ کسی ناراضگی کی طرف نہ جاتی ہو، لیکن اگر وہ کسی ناراضگی کی طرف جا رہی ہو، اور اس کے اولیاء اسے رضا مندی کی طرف لے جا رہے ہوں، تو پھر معاملہ سلطان کے سامنے پیش کیا جائے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اسحاق بن راہویہ کہتے ہیں: میں نے عیسیٰ بن یونس بن اسحاق سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول وہ آخری حدیث کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: امام اوزاعی نے اسی طرح بیان کیا ہے، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابراہیم بن مرہ کا معاملہ مختلف ہے، ویسے وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7469]

الحكم على الحديث: إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 7469 in Urdu