مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوَلِيِّ وَالشُّهُودِ .
ولی اور گواہوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 7512
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيُّمَا امْرَأَةٍ تَزَوَّجَتْ بِغَيْرِ إِذْنِ وَلِيٍّ فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ، فَإِنْ دَخَلَ بِهَا فَلَهَا الْمَهْرُ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِهَا وَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو يَعْقُوبُ غَيْرُ مُسَمَّى، فَإِنْ كَانَ هُوَ التَّوْأَمَ، فَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو عورت ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کرتی ہے، اس کا نکاح باطل ہوتا ہے، اس کا نکاح باطل ہوتا ہے، اگر مرد نے اس کے ساتھ صحبت کر لی، تو مرد نے اس کی شرمگاہ کو حلال کیا ہے، اس وجہ سے عورت کو مہر ملے گا، اور سلطان اُس کا ولی ہوتا ہے، جس کا کوئی ولی نہ ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابویعقوب ہے (جس کی کنیت ذکر ہوئی ہے اور) اس کا نام ذکر نہیں ہوا ہے، اگر تو یہ ”توام“ ہے، تو ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور یحیی بن معین نے اسے ضعیف کہا: ہے اور اگر یہ اس کے علاوہ ہے، تو میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7512]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (877) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11494)»
الحكم على الحديث: إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7512 in Urdu