🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
52. بَابُ إِعْلَانِ النِّكَاحِ وَاللَّهْوِ وَالنِّثَارِ .
نکاح کا اعلان کرنا، شادی کا گانا (کھانے کی چیز) نچھاور کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7538
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَوَّلِ مَقْدَمِهِ الْمَدِينَةَ بِعَرُوسٍ وَمَعَهَا نِسْوَةٌ، وَإِذَا إِحْدَاهُنَّ تَقُولُ: وَأَهْدَى لَهَا كَبْشًا تَبَحْبَحَ فِي الْمِرْبَدِ.
وَزَوْجُكِ فِي الْبَادِي وَيَعْلَمُ مَا فِي غَدِ.
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقُولِي هَكَذَا، وَلَكِنْ قُولِي: أَتَيْنَاكُمْ أَتَيْنَاكُمْ فَحَيُّونَا نُحَيِّيكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُجَاشِعُ بْنُ عَمْرٍو، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ منورہ تشریف لائے، تو آغاز میں آپ کا گزر ایک شادی کے پاس سے ہوا جس میں خواتین موجود تھیں اور ان میں سے کوئی ایک یہ گا رہی تھی: اور اس شخص نے اس عورت کو ایک دنبہ تحفہ کے طور پر دیا ہے جو باڑے میں ٹھہر گیا ہے، اور تمہارا شوہر آبادی سے باہر رہتا ہے اور وہ جانتا ہے کہ کل کیا ہو گا۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ نہ گاؤ! تم یہ گاؤ: ہم تمہارے پاس آئے ہیں ہم تمہارے پاس آئے ہیں تم ہمیں خوش آمدید کہو اور ہم تمہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجاشع بن عمرو ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7538]

الحكم على الحديث: موضوع

Majma al-Zawa'id Hadith 7538 in Urdu