مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
65. بَابٌ فِيمَنْ وَطِئَ امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا .
اس شخص کا بیان، جو اپنی بیوی کے ساتھ اس کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرتا ہے
حدیث نمبر: 7595
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَعَنَ اللَّهُ الَّذِينَ يَأْتُونَ النِّسَاءَ فِي مَحَاشِهِنَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ وَثَّقَهُ الذَّهَبِيُّ وَقَالَ: لَهُ حَدِيثٌ يُسْتَنْكَرُ. وَهُوَ صَالِحُ الْحَالِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ وَثَّقَهُ الذَّهَبِيُّ وَقَالَ: لَهُ حَدِيثٌ يُسْتَنْكَرُ. وَهُوَ صَالِحُ الْحَالِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ان لوگوں پر لعنت کرے جو خواتین کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالصمد بن فضل ہے، جسے امام ذہبی نے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: اس کے حوالے سے ایک حدیث منقول ہے، جسے منکر قرار دیا گیا ہے ویسے یہ حالت کے اعتبار سے صالح ہے اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7595]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1952)»
الحكم على الحديث: إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 7595 in Urdu