🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
70. بَابٌ حَقُّ الْمَرْأَةِ عَلَى الزَّوْجِ .
شوہر پر عورت کے حق کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7615
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَكْمَلُ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحَسَنُهُمْ خُلُقًا وَخِيَارُهُمْ لِنِسَائِهِمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَقَدْ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:" وَخِيَارُهُمْ لِنِسَائِهِمْ".
سیدنا ابوہریره رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایمان کے اعتبار سے سب سے زیادہ کامل وہ شخص ہے جو اخلاق کے اعتبار سے سب سے اچھا ہو اور اپنی بیوی کے لئے سب سے بہتر ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عمرو ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے۔ صرف یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: جو اپنی بیوی کے لئے سب سے بہتر ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7615]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (50/2,472,527)»

الحكم على الحديث: إسنادہ حسن۔

Majma al-Zawa'id Hadith 7615 in Urdu