مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. بَابُ حَقِّ الزَّوْجِ عَلَى الْمَرْأَةِ .
عورت پر شوہر کے حق کا بیان
حدیث نمبر: 7641
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا حَقُّ الزَّوْجِ عَلَى امْرَأَتِهِ قَالَ:" لَوْ أَنَّ امْرَأَةً خَرَجَتْ مِنْ بَيْتِهَا، ثُمَّ رَجَعَتْ إِلَيْهِ فَوَجَدَتْ زَوْجَهَا قَدْ تَقَطَّعَ جُذَامًا يَسِيلُ أَنْفُهُ فَلَحِسَتْهُ بِلِسَانِهَا مَا أَدَّتْ حَقَّهُ وَمَا لِامْرَأَةٍ أَنْ تَخْرُجَ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا، وَلَا تُعْطِيَ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا إِلَّا بِإِذْنِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ النُّورِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ النُّورِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! شوہر کا اپنی بیوی پر کیا حق ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر عورت اپنے گھر سے نکلے اور پھر واپس گھر آ جائے، اور پھر اپنے شوہر کو پائے کہ اس کو جذام کا پھوڑا پھوٹ گیا ہے، اور اس کے ناک سے مواد بہہ رہا ہے پھر وہ عورت اپنی زبان کے ذریعے اسے چاٹ لے، تو پھر بھی وہ مرد کے حق کو ادا نہیں کر پائے گی اور کسی بھی عورت کے لئے یہ حق نہیں ہے کہ وہ اپنے شوہر کے گھر سے نکلے یا اپنے شوہر کے گھر میں سے کوئی چیز کسی کو دے البتہ اس کی اجازت کے ساتھ وہ ایسا کر سکتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالنور بن عبداللہ ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7641]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالنور بن عبداللہ ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7641]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8077)»
الحكم على الحديث: موضوع
Majma al-Zawa'id Hadith 7641 in Urdu