مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. بَابُ النَّفَقَاتِ .
خرچ کے احکام
حدیث نمبر: 7707
وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا سَقَى امْرَأَتَهُ مِنَ الْمَاءِ أُجِرَ" قَالَ: فَأَتَيْتُهَا فَسَقَيْتُهَا وَحَدَّثْتُهَا بِمَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، وَفِي حَدِيثِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ ضَعْفٌ، وَهَذَا مِنْهُ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي أَوَاخِرِ الزَّكَاةِ فِي النَّفَقَةِ عَلَى الْأَهْلِ وَالْوَلَدِ، وَغَيْرِ ذَلِكَ.

سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جب کوئی شخص اپنی بیوی کو پانی پلاتا ہے، تو اسے اس کا بھی اجر ملے گا“ راوی کہتے ہیں: میں اپنی بیوی کے پاس آیا اور میں نے اسے پانی پلایا اور اسے وہ بات بیان کی جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی تھی۔
یہ روایت امام احد نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن حسین ہے زہری سے اس کے حدیث نقل کرنے میں ضعف پایا جاتا ہے، اور
یہ روایت ان میں سے ایک ہے۔ اس سے پہلے کتاب الزکوۃ کے آخر میں اہل خانہ اور اولاد اور دیگر پر خرچ کرنے سے متعلق روایات گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7707]

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
Majma al-Zawa'id Hadith 7707 in Urdu