🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
83. بَابُ النَّهْيِ عَنْ أَنْ يَطْرُقَ الرَّجُلُ أَهْلَهُ لَيْلًا .
اس بات کی ممانعت کہ کوئی شخص (طویل سفر سے واپسی پر) رات کے وقت اپنی بیوی کے پاس جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7738
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ أَنَّهُ قَدِمَ مِنَ السَّفَرِ فَتَعَجَّلَ فَإِذَا فِي بَيْتِهِ مِصْبَاحٌ، وَإِذَا مَعَ امْرَأَتِهِ شَيْءٌ فَأَخَذَ السَّيْفَ فَقَالَتْ: إِلَيْكَ عَنِّي فُلَانَةُ تُمَشِّطُنِي فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ فَنَهَى أَنْ يَطْرُقَ الرَّجُلُ أَهْلَهُ لَيْلًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ لَمْ يَلْقَ ابْنَ رَوَاحَةَ..
سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ ایک سفر سے واپس آئے، اور اپنی بیوی کے پاس چلے گئے گھر میں چراغ موجود تھا، اور ان کی بیوی کے ساتھ کوئی موجود تھا انہوں نے تلوار پکڑ لی، تو ان کی بیوی نے کہا: آپ پیچھے رہیں یہ فلاں عورت ہے جو میری کنگھی کیا کرتی ہے پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کر دیا کہ کوئی شخص (طویل سفر سے واپسی پر) اپنی بیوی کے پاس جائے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابوسلمہ نامی راوی نے سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ سے ملاقات نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7738]

الحكم على الحديث: إسناده منقطع

Majma al-Zawa'id Hadith 7738 in Urdu