صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7877. يا أيها الناس! إن الله قد أذهب عنكم عبية الجاهلية ....
اے لوگو! اللہ نے تم سے جاہلیت کا تکبر اور ....
حدیث نمبر: 7867
«يا أيها الناس! إن الله قد أذهب عنكم عبية الجاهلية وتعاظمها بآبائها فالناس رجلان: رجل بر تقي كريم على الله وفاجر شقي هين على الله والناس بنوآدم وخلق الله آدم من تراب»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے لوگو! اللہ نے تم سے جاہلیت کا تکبر اور اپنے آباء و اجداد پر فخر کرنے کی عادت دور کر دی ہے، لوگ دو طرح کے ہیں: ایک نیک، پرہیزگار، اللہ کے نزدیک معزز، اور دوسرا بدکار، بدبخت، اللہ کے نزدیک حقیر۔ اور سب لوگ آدم کی اولاد ہیں، اور اللہ نے آدم کو مٹی سے پیدا کیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7867]

تخریج الحدیث: «(حسن) [ت] عن ابن عمر. الترغيب 3/21، 34.»
قال الشيخ الألباني: حسن
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 7867 in Urdu