صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8063. يخرج فيكم قوم تحقرون صلاتكم مع صلاتهم وصيامكم مع صيامهم ....
تم میں سے کچھ لوگ ایسے نکلیں گے کہ تم ....
حدیث نمبر: 8053
«يخرج فيكم قوم تحقرون صلاتكم مع صلاتهم وصيامكم مع صيامهم وعملكم مع عملهم يقرءون القرآن لا يجأوز حناجرهم يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية ينظر الرامي في النصل فلا يرى شيئا وينظر في القدح فلا يرى شيئا وينظر في الريش فلا يرى شيئا ويتمارى في الفوق هل علق به من الدم شيء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم میں سے کچھ لوگ ایسے نکلیں گے کہ تم اپنی نماز کو ان کی نماز کے سامنے، اپنے روزے کو ان کے روزے کے سامنے اور اپنے عمل کو ان کے عمل کے سامنے حقیر سمجھو گے، وہ قرآن پڑھیں گے مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے پار نکل جاتا ہے، اور اتنی صفائی سے نکلے گا کہ تیر انداز تیر کے پھل کو دیکھے تو اسے کچھ نظر نہ آئے، اس کی لکڑی کو دیکھے تو کچھ نظر نہ آئے، اس کے پروں کو دیکھے تو کچھ نظر نہ آئے، اور وہ اس کے پچھلے حصے کو شک کی نظر سے دیکھے کہ کہیں اس پر خون کا کوئی نشان تو نہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8053]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق هـ] عن أبي سعيد. السنة 923 - 926، 935.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 8053 in Urdu