صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
927. إسباغ الوضوء شطر الإيمان والحمد لله تملأ الميزان والتسبيح والتكبير ....
کامل وضو کرنا آدھا ایمان ہے، اور الْحَمْدُ لِلَّهِ میزان ....
حدیث نمبر: 925
«إسباغ الوضوء شطر الإيمان والحمد لله تملأ الميزان والتسبيح والتكبير يملأ السموات والأرض والصلاة نور والزكاة برهان والصبر ضياء والقرآن حجة لك أو عليك كل الناس يغدو فبائع نفسه فمعتقها أو موبقها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کامل وضو کرنا آدھا ایمان ہے، اور «الْحَمْدُ لِلَّهِ» میزان کو بھر دیتا ہے، اور تسبیح اور تکبیر (سبحان اللہ اور اللہ اکبر) آسمانوں اور زمین کے درمیانی خلا کو بھر دیتے ہیں، نماز نور ہے، زکوٰۃ (ایمان کی) دلیل ہے، صبر روشنی ہے، اور قرآن تمہارے حق میں دلیل ہے یا تمہارے خلاف۔ ہر انسان صبح اٹھ کر اپنی جان کا سودا کرتا ہے، پھر یا تو وہ اسے (نیکی کر کے) آزاد کروا لیتا ہے یا (گناہ کر کے) ہلاک کر دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 925]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ن هـ حب] عن أبي مالك الأشعري. مسلم 1/140، أبو عوانة 1/223.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
Sahih al-Jami' al-Saghir wa Ziyadatuhu Hadith 925 in Urdu