المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. ما أسند تميم الداري
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 1243
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْخَشَّابُ الرَّقِّيُّ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ جَنَّادٍ الْحَلَبِيُّ، ثنا عَطَاءُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنِ ابْنِ شَوْذَبٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ، عَنْ رَوْحِ بْنِ زِنْبَاعٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى تَمِيمٍ الدَّارِيِّ وَهُوَ أَمِيرٌ عَلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ وَهُوَ يُنَقِّي لِفَرَسِهِ شَعِيرًا، فَقُلْتُ: أَيُّهَا الْأَمِيرُ أَمَا كَانَ لَكَ مَنْ يَكْفِيكَ هَذَا؟، قَالَ: لَا إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ نَقَّى لِفَرَسِهِ شَعِيرًا، ثُمَّ قَامَ بِهِ حَتَّى يُعَلِّقُهُ، عَلَيْهِ كَتَبَ اللهُ بِكُلِّ شَعِيرَةٍ حَسَنَةً»
روح بن زنباع رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں تمیم داری رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور وہ بیت المقدس کے امیر تھے اور اپنے گھوڑے کے لیے جَو چھان رہے تھے، تو میں نے کہا: اے امیر! کیا آپ کے پاس کوئی ایسا نہیں جو یہ کام آپ کے لیے کر دے؟ انہوں نے کہا: نہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”جو کوئی اپنے گھوڑے کے لیے جَو چھانے، پھر اسے لے کر کھڑا ہو یہاں تک کہ اسے تھیلی لٹکا دے، تو اللہ اس کے لیے ہر جَو کے دانے کے بدلے ایک نیکی لکھتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب التاء/حدیث: 1243]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 51، حدیث 1254»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1243 in Urdu