المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
501. عامر الشعبي، عن المغيرة
عامر شعبی کی سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18114
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ، وَهُوَ يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ وَهُوَ يَقُولُ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةٍ، «فَانْطَلَقَ لِحَاجَةٍ، فَاتَّبَعْتُهُ بِإِدَاوَةٍ، فَأَخْرَجَ يَدَيْهِ مِنْ جُبَّةٍ عَلَيْهِ ضَيِّقَةُ الْكُمَّيْنِ، فَأَخْرَجَهُمَا مِنْ تَحْتِهَا فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ»
شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے مغیرہ رضی اللہ عنہ کو منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سنا، وہ فرما رہے تھے: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوے میں نکلے، ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، تو میں ایک برتن پانی لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسا جبہ پہن رکھا تھا جس کی آستینیں تنگ تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اس کے نیچے سے نکالے، پھر اپنا چہرہ اور ہاتھ دھوئے، اپنے سر کا مسح کیا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18114]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 413، حدیث 990»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18114 in Urdu