المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
133. باب (أحاديث 2160–2164)
باب (احادیث 2160 تا 2164)
حدیث نمبر: 2163
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثنا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، أَنَّ أَبَا الْخَيْرِ حَدَّثَهُ، أَنَّ حُذَيْفَةَ الْبَارِقِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّ جُنَادَةَ بْنَ أَبِي أُمَيَّةَ الْأَزْدِيَّ حَدَّثَهُ، أَنَّهُمْ دَخَلُوا عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَمَانِيَةَ نَفَرٍ هُوَ ثَامِنُهُمْ فَقَرَّبَ إِلَيْهِمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ، فَقَالَ: «كُلُوا» فَقَالُوا: صِيَامٌ، فَقَالَ: «أَصُمْتُمْ أَمْسِ؟» ، قَالُوا: لَا قَالَ: «أَفَصَائِمُونَ أَنْتُمْ غَدًا؟» قَالُوا: لَا، قَالَ: «فَأَفْطِرُوا»
سیدنا جنادہ بن ابی امیہ ازدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آٹھ افراد کی صورت میں حاضر ہوئے، جن میں آٹھویں وہ (جنادہ) خود تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن ان کے سامنے کھانا رکھا اور فرمایا: ”کھاؤ۔“ انہوں نے کہا: ہم روزے سے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے کل روزہ رکھا تھا؟“ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا کل روزہ رکھو گے؟“ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو روزہ افطار کر لو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2163]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 282، حدیث 2176»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 2163 in Urdu