🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4249
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلَانِ مِنْ أَهْلِ حَرَّانَ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ، وَكَانَا عِنْدِي ثِقَةٌ، عَنْ زُفَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا مِنْ مُعَمَّرٍ يُعَمَّرُ فِي الْإِسْلَامِ أَرْبَعِينَ سَنَةً إِلَّا دَفَعَ اللهُ عَنْهُ أَنْوَاعَ الْبَلَاءِ: الْجُنُونِ، وَالْجُذَامِ، وَالْبَرَصِ، فَإِذَا بَلَغَ الْخَمْسِينَ هَوَّنَ اللهُ عَلَيْهِ الْحِسَابَ، فَإِذَا بَلَغَ السِّتِّينَ رَزَقَهُ اللهُ الْإِنَابَةَ إِلَى اللهِ بِمَا يُحِبُّ اللهُ، فَإِذَا بَلَغَ السَّبْعِينَ أَحَبَّهُ اللهُ وَأَحَبَّهُ أَهْلُ السَّمَاءِ، فَإِذَا بَلَغَ الثَّمَانِينَ كُتِبَتْ حَسَنَاتُهُ وَمُحِيَتْ سَيِّئَاتُهُ، فَإِذَا بَلَغَ التِّسْعِينَ غَفَرَ اللهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ، وَكَانَ أَسِيرَ اللهِ فِي أَرْضِهِ، وَشُفِّعَ فِي أَهْلِ بَيْتِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کسی معمر شخص کو حالتِ اسلام میں چالیس سال کی عمر نصیب ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس سے مختلف اقسام کی بلائیں یعنی جنون، کوڑھ اور برص دور فرما دیتا ہے، پھر جب وہ پچاس سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس پر حساب میں آسانی فرما دیتا ہے، جب وہ ساٹھ سال کا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اپنی طرف رجوع کرنے اور ان اعمال کی توفیق عطا فرماتا ہے جو اللہ کو محبوب ہیں، پھر جب وہ ستر سال کا ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ خود بھی اس سے محبت فرماتا ہے اور آسمان والے بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں، جب وہ اسی سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو اس کی نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور اس کی برائیاں مٹا دی جاتی ہیں، اور جب وہ نوے سال کا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام اگلے اور پچھلے گناہ معاف فرما دیتا ہے، وہ زمین پر اللہ کا قیدی (یعنی اس کی خصوصی امان و رحمت میں) ہوتا ہے اور اسے اس کے گھر والوں کے حق میں سفارش کا حق عطا کر دیا جاتا ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4249]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 12866، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 17555، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7019، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4234»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4249 in Urdu