الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ كتاب 91. بَابُ لاَ تَقُلْ: ”قَبَّحَ اللَّهُ وَجْهَهُ“ ”اللہ اس کا چہرہ بگاڑ دے“ کہنے کی ممانعت
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم کسی کو یوں نہ کہو: الله تعالیٰ اسے بدصورت اور بھدا کر دے۔“
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه أحمد: 7420 - الصحيحة: 862»
قال الشيخ الألباني: حسن
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ تم ہرگز ایسا نہ کہو: اللہ تیری شکل و صورت بگاڑ دے اور اس کا چہرہ بھی بدصورت کر دے جس کی شکل تجھ سے ملتی جلتی ہے،کیونکہ الله عزوجل نے آدم علیہ السلام کو ان کی خاص صورت پر پیدا فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه أحمد: 9604 و الحميدي: 1153 و السنة لابن أبى عاصم: 227/1 - الصحيحة: 812»
قال الشيخ الألباني: حسن
|