الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَابُ الرَّسَائِلِ كتاب الرسائل 525. بَابُ: كَيْفَ يُكْتَبُ صَدْرُ الْكِتَابِ؟ خط کی ابتدا کیسے کی جائے
حضرت عبداللہ بن دينار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے عبدالملک بن مروان کی بیعت کی تو انہیں لکھا: بسم الله الرحمٰن الرحیم، امیر المومنین عبدالملک کے نام عبداللہ بن عمر کی طرف سے۔ آپ پر سلام، چنانچہ میں الله کی تعریف کرتا ہوں جس کا کوئی شریک نہیں، اور اقرار کرتا ہوں کہ حسبِ استطاعت آپ کے احکام سنوں گا، اور اطاعت بجالاؤں گا جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق ہوں گے۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأحكام: 7205»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|