كتاب الصوم كتاب الصوم اکیلے ہفتے کے دن کا روزہ رکھنا منع ہے
عبداللہ بن بسر اپنی بہن صماء سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہفتہ کے دن روزہ نہ رکھو الا ّ یہ کہ اس روز اور کوئی ایسا روزہ آ جائے جو تم پر فرض کیا گیا ہے، اگر تم میں سے کوئی انگور کا چھلکا یا کسی درخت کی لکڑی کے ماسوا کچھ نہ پائے تو اسے ہی چبا لے۔ “ (تاکہ صرف ہفتہ کا روزہ ثابت نہ ہو)۔ اسنادہ حسن، رواہ احمد و ابوداؤد و الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده حسن، رواه أحمد (368/6 ح 27651) و أبو داود (2421) والترمذي (744 وقال: حسن.) و ابن ماجه (1726) والدارمي (2/ 19 ح 1756) [و صححه ابن خزيمة: 2163]» |